بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورتوں کی معتمد جماعت کے ساتھ سفر کا حکم


سوال

کیا کئی عورتیں ایک ساتھ سفر کر سکتی ہیں؟ جبکہ ان میں ایک عورت تجربہ کار اور ذمہ دار ہو  اور اس کا محرم موجود ہو۔

جواب

واضح رہے کہ خاتون کے لیے  سفر شرعی میں محرم، یا شوہر  کا ساتھ ہونا  از روئے حديث  ضروری ہے،   جبکہ  عورتوں کی معتمد جماعت کے ساتھ سفر کی اجازت کا تذکرہ  حديث  میں نہیں ملتا ، لہذا صورت مسئولہ میں کسی خاتون کے لیے اپنےمحرم یا شوہر کے بغیر خواتین کی کسی معتمد جماعت کے ساتھ سفر کرنا شرعا جائز نہیں ہوگا۔ 

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع میں ہے:

"(وأما) الذي يخص النساء فشرطان: أحدهما أن يكون معها زوجها أو محرم لها فإن لم يوجد أحدهما لا يجب عليها الحج ... (ولنا) ما روي عن ابن عباس - رضي الله عنه - عن النبي - صلى الله عليه وسلم - أنه قال: ألا «لا تحجن امرأة إلا ومعها محرم» ، وعن النبي - صلى الله عليه وسلم - أنه قال: «لا تسافر امرأة ثلاثة أيام إلا ومعها محرم أو زوج» ولأنها إذا لم يكن معها زوج، ولا محرم لا يؤمن عليها إذ النساء لحم على وضم إلا ما ذب عنه، ولهذا لا يجوز لها الخروج وحدها.

والخوف عند اجتماعهن أكثر، ولهذا حرمت الخلوة بالأجنبية، وإن كان معها امرأة أخرى، والآية لا تتناول النساء حال عدم الزوج، والمحرم معها؛ لأن المرأة لا تقدر على الركوب، والنزول بنفسها فتحتاج إلى من يركبها، وينزلها، ولا يجوز ذلك لغير الزوج، والمحرم فلم تكن مستطيعة في هذه الحالة فلا يتناولها النص فإن امتنع الزوج أو المحرم عن الخروج لا يجبران على الخروج... الخ"

( كتاب الحج، فصل شرائط فرضية الحج، ٢ / ١٢٣، ط: دار الكتب العلمية، بيروت - لبنان)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144402101298

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں