بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عورتوں کا حالتِ احرام میں جوتے اور موزے پہننے کا حکم


سوال

 کیا عمرہ وحج میں مردوں کی طرح عورتوں کو بھی ہوائی چپل پہننا ضروری ہے یاجو چاہے یعنی جوتے، موزے وغیرہ پہن سکتی ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں حالتِ احرام میں عورتوں کے لیے جوتے اور موزے پہننا جائز ہے، جب کہ مردوں کے لیے جائز نہیں۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(قوله وخفين) أي للرجال فإن المرأة ‌تلبس ‌المخيط والخفين كما في قاضي خان."

(كتاب الحج، فصل في الإحرام و صفة المفرد، ج: 2، ص: 490، ط: دار الفكر بيروت)

غنیۃ الناسک میں ہے:

"وتلبس من المخيط مابدالها كالدروع والقميص والسراويل والخفين والقفازين."

(باب الإحرام، فصل في إحرام المرأة، ص: 94، ط: إدارة القرآن)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144402100462

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں