بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عورتوں کا فاصلے کے ساتھ امام کی اقتدا کرنا


سوال

ہمارے محلے کی مسجد  (شاد مان مسجد ٹرسٹ) میں صحن کے ساتھ 30 سے 40 فٹ کے فاصلے پر گھاس لگی ہوئی ہے، اور صف کا تسلسل بھی نہیں ہے، اس جگہ پر خواتین کی تراویح کا اہتمام درست  ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ مستورات کے لیے افضل یہی ہے کہ اپنے اپنےگھروں میں نماز ادا کریں،مسجد نہ آنا ہی بہتر ہے۔علاوہ ازیں مذکورہ صورت میں مستورات کی اقتدا  بھی صحیح نہیں ہے، اس لیے ان کی نماز درست نہیں  ہوگی۔

حدیث شریف میں ہے:

" حدثنا ابن المثنى، أن عمرو بن عاصم، حدثهم قال: حدثنا همام، عن قتادة، عن مورق، عن أبي الأحوص، عن عبد الله، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: صلاة المرأة في بيتها أفضل من صلاتها في حجرتها، وصلاتها في مخدعها أفضل من صلاتها في بيتها."

(سنن أبی داؤد، باب التشدید في ذلك، 1/ 156، رقم الحدیث: 570، ط: المكتبة العصرية، صيدا - بيروت)

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"المانع من الاقتداء ثلاثة أشياء: (منها) طريق عام يمر فيه العجلة و الأوقار ... الخلاصة هذا إذا لم تكن الصفوف متصلة على الطريق."

(کتاب الصلوۃ، الباب الخامس في الإمامة، الفصل الرابع في بيان ما يمنع صحة الاقتداء وما لا يمنع، 1/ 87، ط: دار الفكر بيروت)

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله: عند اتصال الصفوف) أي في الطريق أو على جسر النهر، فإنه مع وجود النهر أو الطريق يختلف المكان ... (قوله: درر) عبارتها: الحائل بينهما لو بحيث يشتبه به حال الإمام يمنع و إلا فلا، إلا أن يختلف المكان ... و إن قام على سطح داره و داره متصلة بالمسجد لايصحّ اقتداؤه و إن كان لايشتبه عليه حال الإمام؛ لأن بين المسجد و بين سطح داره كثير التخلل فصار المكان مختلفًا ... أقول: حاصل كلام الدرر أن اختلاف المكان مانع مطلقًا. و أما إذا اتحد، فإن حصل اشتباه منع وإلا فلا."

(کتاب الصلوۃ، باب الامامة،1/ 587، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308102180

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں