کھلے آسمان کے نیچے عورت غسل کر سکتی ہے یا نہیں؟
کسی پردہ والی جگہ میں کھلے آسمان کے نیچے مرد یا عورت دونوں غسل کرسکتے ہیں، غسل کے لیے کھلا آسمان ہونا ممنوع نہیں، بلکہ بے پردگی ممنوع ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108200253
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن