کیا عورت زیر ناف بالوں کے لیے سیفٹی استعمال کر سکتی ہے؟
عورت کے لیے زیرِ ناف بالوں کا اکھاڑنا مسنون ہے، لیکن اگر عورت کو زیر ناف اور بغل کے بال اکھاڑنے میں تکلیف ہو، تو اس کے لیے سیفٹی یعنی ریزر بلیڈ یا استرہ استعمال کرنے سے بہتر کریم، پاوٴڈر وغیرہ سے بال صاف کرنا ہے، البتہ سیفٹی (ریزر ، استرہ اور بلیڈ) کا استعمال بھی جائز ہے،اس لیے کہ نفسِ سنت مطلقاً بال صاف کرنے سے حاصل ہوجائے گی، چاہے کسی بھی طرح بال صاف کیے جائیں۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
"(قوله ويستحب حلق عانته) قال في الهندية ويبتدئ من تحت السرة ولو عالج بالنورة يجوز كذا في الغرائب وفي الأشباه والسنة في عانة المرأة النتف (قوله وتنظيف بدنه) بنحو إزالة الشعر من إبطيه ويجوز فيه الحلق والنتف أولى. وفي المجتبى عن بعضهم وكلاهما حسن."
(کتاب الحظر والإباحة، باب الاستبراء وغيره، ج:6، ص:406، ط:سعيد)
حاشیة الطحطاوي علی المراقي الفلاحمیں ہے:
"والسنة في حلق العانة أن یکون بالموسی؛ لأنه یقوي، وأصل السنة یتأدی بکل مزیل؛ لحصول المقصود وهو النظافة، وقال النووي: الأولی في حقه الحلق، وفي حقها: النتف، والإبط أولی فیه النتف؛ لورود الخبر."
(کتاب الصلوة، باب الجمعة، ص:527، ط: دار الكتب العلمية)
فتاویٰ ہندیہ میں ہے:
"ويبتدئ في حلق العانة من تحت السرة ولو عالج بالنورة في العانة يجوز كذا في الغرائب."
( کتاب الکراهیة، الباب التاسع عشر في الختان والخصاء وحلق المرأة شعرها ووصلها شعر غيرها، ج:5، ص:358، ط:دار الفكر)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144503101328
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن