بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کا نکاح پڑھانا


سوال

کیاقاضی لڑکی نکاح پڑھاسکتی ہے؟

جواب

واضح رہے نکاح کے انعقاد کے لیے بنیادی چیز شرعی گواہوں کی موجودگی میں  ایجاب وقبول کرنا ہے۔ اگر زوجین خود گواہوں کی موجودگی میں ایجاب وقبول کر لیں تو بھی نکاح ہو جائے گا، نکاح خواں کی حیثیت  محض ترجمان اورمعبر کی ہوتی ہے؛لہذا اگر عورت گواہوں کی موجودگی میں کسی کا نکاح پڑھائے تو وہ نکاح شرعاًمنعقد ہوجاتا ہے ، باقی گواہان اور شوہر  ،نکاح خواں عورت کے نامحرم ہوں تو عورت کا ان سے شرعی پردہ چونکہ لازم ہے۔ نیز شرعی پردہ ہونے کے باوجود عورت کی آواز ان مردوں کو سنائے بغیر نکاح کا عمل مکمل نہیں ہوسکتا، لہذا بغیر شرعی مجبوری کے عورت کو نکاح خواں نہیں بنانا چاہئے۔

فتاوی شامی میں ہے :

"(قوله: لأنه يجعل عاقدا حكما) لأن الوكيل في النكاح سفير، ومعبر ينقل عبارة الموكل، فإذا كان الموكل حاضرا كان مباشرا؛ لأن العبارة تنتقل إليه وهو في المجلس".

(کتاب النکاح ،ج: ۳،ص:۲۴،سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100498

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں