بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کا گروپ کے ساتھ عمرہ کے لیے کینیڈا سے مکہ جانا


سوال

مجھے اتنا معلوم کرنا ہے کہ کینیڈا کے پاسپورٹ پر ہم گروپ کے ساتھ عمرہ پر جاسکتے ہیں، اس لیے کہ سعودی حکومت عورتوں کو  گروپ کے ساتھ عمرہ کی اجازت دیتی ہے،لہذا میرا ارادہ ہے کہ میں اگلے ماہ ان شاء اللہ  عمرہ کروں ،میری راہ نمائی فرمائیں کہ میرے  گروپ والوں کے ساتھ جانے میں کوئی حرج تو نہیں ہے۔  مجھے یہ پریشانی ہے کہ اللہ اس طرح میرا عمرہ قبول کریں گے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ عورتوں کے لیے اپنے شوہر یا دیگر محارم ( بھائی،والد، بیٹے وغیرہ)  کے بغیر ۴۸ میل سے زیادہ مسافت طے کرنا شرعا جائز نہیں ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں سائلہ کے لیے عمرہ کے لیے گروپ کے ساتھ شوہر یا محرم کے بغیر کینیڈا سے مکہ کی طرف سفر کرنا جائز نہیں ہوگا  ۔ سائلہ عمرہ کا سفر شوہر یا محرم کے بغیر نہ کرے،ان میں سے کسی کو اپنے ساتھ چلنے پر آمادہ کرلے اور اگر کسی کا بھی ساتھ جانا ممکن نہ ہو تو  اپنا یہ ارادہ ملتوی کردے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"(و منها المحرم للمرأة) شابة كانت أو عجوزا إذا كانت بينها وبين مكة مسيرة ثلاثة أيام هكذا في المحيط، وإن كان أقل من ذلك حجت بغير محرم كذا في البدائع والمحرم الزوج، و من لايجوز مناكحتها على التأبيد بقرابة أو رضاع أو مصاهرة، كذا في الخلاصة. و يشترط أن يكون مأمونًا عاقلًا بالغًا حرًّا كان أو عبدًا كافرًا كان أو مسلمًا، هكذا في فتاوى قاضي خان."

(کتاب الحج، باب اول ج نمبر ۱ ص نمبر ۲۱۸،دار الفکر)

مرقاة المفاتيح میں ہے:

"وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَاتُسَافِرُ امْرَأَةٌ مَسِيرَةَ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ إِلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ» (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)."

(کتاب المناسک ج نمبر ۵ ص نمبر ۱۷۴۴،دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100577

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں