بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 شوال 1445ھ 09 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کے لیے لیکوریا کے دوران روزہ کا حکم


سوال

اگر عورت کو لیکوریا کی بیماری ہو تو کیا وہ روزہ رکھ سکتی ہے؟

جواب

جس عورت کو لیکوریاکا مرض لاحق ہو وہ روزہ رکھے گی ، لیکوریا کی رطوبت خارج ہونے سے روزہ فاسد نہیں ہوگا، جسم سے کوئی چیز باہر آنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا جیساکہ پیشاب وغیرہ کے باہر آنے سے روزہ پر اثر نہیں پڑتا، البتہ اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔

السنن الكبرى للبيهقي وفي ذيله الجوهر النقي- (4 / 261):

" وإنما الفطر مما دخل وليس مما خرج".

( كتاب الطهارة، باب الوضوء من الدم يخرج من أحد السبيلين و غير ذلك من دود أو حصاة أو غيرهما، 1/ 187 ط: دار الكتب العلمية بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308102282

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں