السلام علیکم، اگر بہن کا انتقال ہوجائے اور اس کی کوئی اولاد نہ ہو اور اس کا شوہر بیوی کے مرنے کے بعد دوسری شادی کرلے، تو کیا پہلی بیوی کی جائیداد میں اس کا حصہ بنتا ہے؟ اور جو زیور اور سامان ہے اس میں شوہر کا کیا حصہ بنتا ہے؟
اولاد نہ ہونے کی صورت میں شوہر کا اپنی مرحومہ بیوی کی کل جائیداد منقولہ و غیر منقولہ میں، قرض وغیرہ کی ادائیگی کے بعد شرعاً آدھا حصہ ہوتا ہے، جو اسے ہر حال میں ملتا ہے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: و لکم نصف ما ترک ازواجکم ان لم یکن لھن ولد، فان کان لھن ولد فلکم الربع مما ترکن من بعد وصیۃ یوصین بھا او دین۔ سورۃ النساء:12
فتوی نمبر : 143408200019
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن