بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آڈیو قرآن سے تجوید کی غلطی درست کرنا


سوال

کتاب کی شکل میں قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہو ساتھ ساتھ آڈیو قرآن مجید سنا جا سکتا ہے غلطیوں کی درستگی کیلئے؟

جواب

بنیادی دینی علوم مثلاً قرآن پاک کی تجوید ، سیکھنے کے لیے براہِ راست کسی معلّم سے سیکھنا اصل ہے لہذا کسی معتبر معلّم کو اصل اور ضرورت کا درجہ دینا چاہیے اور جدید آلات کو بطور معاونت اور سہولت کےاستعمال کرنا چاہیے، جدید آلات کو ہی اصل سمجھ لینا اور ان ہی سے ضرورت پوری کرنے کی کوشش کرنا دینی علم صحیح طرح سیکھنے میں سستی اور لاپرواہی کے مترادف ہے اگرچہ اس کی کسی حد تک گنجائش نکلتی بھی کیوں نہ ہو۔

صورت مسئولہ میں قرآن پاک کی تجوید کی غلطیوں کی درستگی کے لیے معتبر آڈیو قرآن سے مدد لینا جائز ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ کسی معتبر معلّم سے قرآن پاک کی تجوید سیکھی جائے۔


فتوی نمبر : 144108201702

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں