بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

التحیات میں اشارہ کرنے کے بعد ہاتھ کس کیفیت میں رکھا جائے گا؟


سوال

تشہد   میں  شہادت  کی  انگلی اٹھانے  کے بعد بندھی ہوئی مٹھی کو ویسے ہی رہنے دینا چاہیے یا پھر انگلیوں کو کھول دینا چاہیے؟

جواب

تشہد میں انگلی سے اشارہ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جب "أشهد أن لا إلٰه إلا اللّٰه"  پر  پہنچے تو  سیدھے ہاتھ کے  انگوٹھے اور   بیچ  کی انگلی  سے حلقہ باندھ  لیا جائے  اور چھنگلی اور اس کے پاس والی انگلی کو بند کر لیا جائے  اور شہادت کی انگلی سے اشارہ کرے اور پھر اخیر قعدہ تک اسی طرح حلقہ بنا کر  رکھے۔

"عمدۃ الفقہ" میں ہے:

"جب  "أشهد أن لا إلٰه إلا اللّٰه"پر پہنچے تو  شہادت کی انگلی سے اشارہ کرے اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ   سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے اور  بیچ کی انگلی  سے حلقہ باندھ لے  اور چھنگلی اور اس کے پاس والی انگلی کو(مٹھی کی طرح ) بند کر ے  اور کلمہ کی انگلی اٹھا کر اشارہ کرے "لا الہ"  پر انگلی اٹھائے  اور  "الا اللہ"  پر جھکا دے اور پھر اخیر قعدہ تک اسی طرح حلقہ باندھے رکھے۔"

(عمد الفقہ: ج نمبر ۲ ص نمبر  ۱۱۱،ط: زوار اکیڈمی)

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 508):
"(ويضع يمناه على فخذه اليمنى ويسراه على اليسرى، ويبسط أصابعه) مفرجة قليلا (جاعلا أطرافها عند ركبتيه) ولا يأخذ الركبة هو الأصح لتتوجه للقبلة (ولا يشير بسبابته عند الشهادة وعليه الفتوى) كما في الولوالجية والتجنيس وعمدة المفتي وعامة الفتاوى، لكن المعتمد ما صححه الشراح ولا سيما المتأخرون كالكمال والحلبي والبهنسي والباقاني وشيخ الإسلام الجد وغيرهم أنه يشير لفعله عليه الصلاة والسلام، ونسبوه لمحمد والإمام."

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (2/ 734):

"و عن وائل بن حجر عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ثم جلس فافترش رجله اليسرى ووضع يده اليسرى على فخذه اليسرى وحد مرفقه اليمنى على فخذه اليمنى و قبض ثنتين و حلق حلقة ثم رفع أصبعه فرأيته يحركها يدعو بها. رواه أبو داود والدارمي."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200132

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں