بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اے ٹی ایم (ATM) سے پیسے نکالتے وقت بینک کا اے سی (AC) استعمال کرنے کا حکم


سوال

 اے ٹی ایم میں پیسہ نکالنے کے لیے جائیں تو اے ٹی ایم میں اے سی ac چل رہا ہوتاہے، اس کو استعمال کر سکتے ہیں؟ سوال کی مراد یہ ہے بینک کی اصل حرام ہے، اس لیے اے ٹی ایم جانےکے وقت اس میں اے سی چل رہا ہوتاہے یہ حرام ہے یا نہیں؟

جواب

بینک ایک سودی ادارہ ہے، اور سودی آمدن کے ذریعہ بینک اپنی ضروریات پوری کرتاہے،اس لیے بینک کی طرف سے  ملنے والی اشیاء استعمال کرنا درست نہیں ہے۔البتہ اے ٹی ایم سے پیسے نکالتے وقت اے سی سے بچنا ممکن نہیں اس لیے اس کی گنجائش ہے ۔

المحيط البرهاني  میں ہے:

"وفي «عيون المسائل» : رجل أهدى إلى إنسان أو أضافه إن كان غالب ماله من حرام لاينبغي أن يقبل ويأكل من طعامه ما لم يخبر أن ذلك المال حلال استقرضه أو ورثه، وإن كان غالب ماله من حلال فلا بأس بأن يقبل ما لم يتبين له أن ذلك من الحرام؛ وهذا لأن أموال الناس لاتخلو عن قليل حرام وتخلو عن كثيره، فيعتبر الغالب ويبنى الحكم عليه".

(الفصل السابع عشر فی الھدایا والضیافات،ج:5، ص:367، ط: دارالکتب العلمیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508100551

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں