بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اعتکاف کا وقت


سوال

اعتکاف میں بیٹھنے کامقرروقت کیا ہے؟

جواب

رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا اعتکاف ”سنت“ ہے، اس   مسنون اعتکاف کا وقت  رمضان المبارک کی بیسویں تاریخ کو سورج غروب ہونے سے عید الفطر کا چاند نظر آنے تک ہے،اس کے علاوہ نفلی اعتکاف کے لیے کوئی خاص وقت اور مقدار کی شرط نہیں ہے، نفلی اعتکاف کچھ  لمحوں  کا بھی ہوسکتا ہے،جب بھی اور جتنے وقت کے لیے بھی آدمی مسجد میں داخل ہو نفلی اعتکاف کی نیت کرلے ، اس  کے بعد جتنا وقت مسجد میں گزرے گا آدمی کو نفلی اعتکاف کا ثواب ملتا رہے گا۔

فتاوی شامی  میں ہے:

"(وسنة مؤكدة في العشر الأخير من رمضان) أي سنة كفاية كما في البرهان وغيره لاقترانها بعدم الإنكار على من لم يفعله من الصحابة (مستحب في غيره من الأزمنة) هو بمعنى غير المؤكدة."

(2 / 442،باب الاعتکاف ، ط: سعید)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144309101181

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں