بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 شوال 1445ھ 17 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسود نام رکھنے کا حکم


سوال

اسود نام رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

اَسوَد کا معنی ہے:سیاہ ، عرب گہرے ہرے رنگ کو بھی اسود کہتے ہیں۔ (القاموس الوحید، المادّۃ: س/ و/ د، ص:819، ط:ادارۃ الاسلامیات)

اسود نام کے متعدد صحابہ کرام ہیں، لہذا بچے کا نام اسود رکھنا نہ صرف جائز ہے بلکہ باعثِ برکت بھی ہے۔

الإستيعاب في معرفة الأصحاب میں ہے:

"أسود بن عوف بن عبد عوف بن عبد بن حارث بن زهرة بن كلاب القرشي الزهري أخو عبد الرحمن بن عوف له صحبة هاجر قبل الفتح وهو والد جابر بن الأسود الذي ولي المدينة لابن الزبير وهو الذي جلد سعيد بن المسيب في بيعة ابن الزبير وقد جرى ذكر جابر هذا في الموطأ في طلاق المكره".

(باب حرف الالف، باب أسود، ج:1، ص:28، ط:مکتبۃ الورّاق)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310100874

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں