بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عصر کی نماز کا وقت


سوال

۱) نماز عصر کاوقت کیا ہے ؟

۲)کیا نماز سے جلسے کی اہمیت زیادہ ہے؟

جواب

۱) عصر کی نماز کا وقت مثل ثانی کے بعد سے سورج کے غروب ہونے تک ہے یعنی عصر کا وقت اس وقت شروع ہوتا ہے جب ہر چیز کا سایہ سایہ اصلی کے علاوہ دو مثل ہوجائے اور سورج غروب ہوتے ہی ختم ہوجاتا ہے۔

۲) نماز فرض ہے اور نماز کی اہمیت زیادہ ہے، جلسے کے لیے نماز کو نہیں چھوڑا جاسکتا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(ووقت العصر منه إلى) قبيل (الغروب)

(قوله: منه) أي من بلوغ الظل مثليه على رواية المتن."

(کتاب الصلاۃ ج نمبر ۱ ص نمبر ۳۶۰، ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406102213

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں