میں اپنی بیٹی کا نام اسناط رکھنا چاہتا ہوں اسلامی لحاظ سے اس کے معنی کیا ہیں؟
اسناط سنط کی جمع ہے اور یہ عربی زبان کا لفظ ہے ، اس کامعنی ہے ہاتھوں کے گھٹے،پہنچے ،یہ نام رکھنا درست نہیں ہے،اس کی بجائے ازواج مطہرات یا صحابیات یا کوئی اچھا اسلامی بامعنٰی نام رکھ لیاجائے۔
المعجم الوسیط میں ہے:
"(السنط) الْمفصل بَين الْكَفّ والساعد (ج) سنوط وأسناط."
(باب السين،ص:454،ط:دارالدعوة)
لسان العرب میں ہے:
"سنط: السنط: المفصل بين الكف والساعد...والسِناط والسَناط والسنوط، كله: الذي لا لحية له، وقيل: هو الذي لا شعر في وجهه البتة."
(حرف الطاء المهمله،فصل السين المهمله،ج:3،ص:325،ط:دارصادر بيروت)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144403100052
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن