بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اسمارہ اور ہنیزہ نام رکھنا


سوال

بیٹی کا نام "اسمارہ" اور "ہنیزہ" نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"اَسمارَہ"  اور" ھنیزہ"کا معنی لغت کی کتابوں میں تلاش بسیار کے باوجود ہمیں نہیں ملا ،البتہ اِسمارہ(ismarra) الف کے نیچے زیر اور را مشدد کے ساتھ ،کے معنی ہیں بتدریج گندمی رنگ کا ہونا،لیکن یہ لفظ عربی میں نام رکھنے کے لیے استعمال نہیں ہوتا،اس لیے بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی کے نام پر یا کم از کم عربی کے اچھے معنی والے نام رکھے جائیں۔نیز جامعہ کی ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کی فہرست اور تلاش کی سہولت بھی موجود ہے ،وہاں سے بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407101295

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں