بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اسلام میں سب سے پہلے کون شہید ہوا؟


سوال

بہت سی جگوں پر پڑھنے کو ملا کہ اسلام میں سب سے پہلی شہادت حضرت سمیہ کی ہوئی،لیکن سیرت النبی از علامہ شبلی نعمانی، جلد :1،صفحہ نمبر: 131 پر مصنف لکھتے ہیں کہ اسلام کی سب سے پہلی شہادت حضرت حارث بن ابی ہالہ کی ہوئی ، مہربانی کر کے اس معاملے میں راہنمائی فرمائیں ۔

جواب

واضح رہے کہ دونوں باتوں  میں کوئی  تعارض نہیں اس لیے کہ عورتوں میں سب سے پہلے شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والی ایک خاتون تھیں جو حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی والدہ  حضرت ’’سمیہ‘‘  رضی اللہ عنہا تھیں، ابو جہل نے ان کو نیزا مارا تھا جس کی وجہ سے وہ شہید ہو گئی تھیں،اورمردوں میں سب سے پہلے شہادت حاصل کرنے  والے صحابی  حضر ت حارث بن ابی ہالہ رضی اللہ عنہ   ہیں۔

سيرأعلام النبلاء میں ہے:

"عن مجاهد، قال: كان ‌أول ‌شهيد ‌في ‌الإسلام أم عمار سمية، طعنها أبو جهل بحربة في قبلها." 

(‌‌ذكر أذية المشركين للنبي صلى الله عليه وسلم وللمسلمين،ج:1،ص:176،ط:مؤسسة الرسالة)

في إكمال تهذيب الكمال في أسماء الرجال:

"وذكر المزي: أن سمية أم عمار أول شهيد في الإسلام. وفي كتاب " الصحابة " للعسكري أول شهيد في الإسلام: الحارث بن أبي هالة."

(باب العين،ج:5،ص:419،ط:دار الكتب العلمية،بيروت،لبنان)

 فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144404101940

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں