عاصم رضا نام رکھنا کیسا ہے؟
"عاصم" عصمۃ سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے نگہبان،حفاظت کرنے والا اور یہ نام کئی صحابہ کرام کا ہے۔
اور"رضا" کا معنی ہے : خُوشی ، رغبت، (دل کی) خوشنودی ، مرضی. مصلحت۔
چناں چہ "عاصم رضا" نام رکھنا درست ہے۔
"القاموس المحيط" میں ہے:
"يرضى رضا ورضوانا، ويضمان، ومرضاة: ضد سخط."
(باب الواو و الياء، فصل الراء، ص:1288، ط:مؤسسة الرسالة)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144405101138
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن