اشیان اور عذلان کا کیا مطلب ہے؟
شان يشين شينا کا معنیٰ ہے: عیب لگانا، بدزیب کرنا، بھونڈا اور بھّدا بنا دینا، جمع اشیان آتی ہے، اس معنیٰ کے لحاظ سے یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے۔ نیزعذلان کا معنیٰ کافی تلاش کے باوجود ہمیں نہیں مل سکا؛ اس لیے بہتر یہ ہے کہ بچوں کے نام حضرات انبیاء کرام علیہم السلام و التسلیمات اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کر کےنام رکھے جائیں یا کم از کم عربی کے اچھے معنی والے نام رکھے جائیں۔
تاج العروس میں ہے:
"{شانه} يشينه) {شينًا: (ضد زانه) أي عابه. ( والشين)، بالكسر: (من الحروف) الهجائية (المهموسة، ولها حظ من التنغيم والتفشية) يكون أصلا لا غير، (مخرجها) من (الشجر، وهو مفرج الفم) جوار مخرج الجيم، ولذا يقال لها شجرية، يذكر ويؤنث. {وشين} شينا حسنة): أي (كتبها). وقال ثعلب: أي عملها. وفي التهذيب: وقد شين شينا حسنا، والجمع {أشيان} وشينات".
(تاج العروس، ج: 35، صفحه:299، دار الهداية)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144403100194
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن