بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ختم اصحاب کہف کا حکم


سوال

اصحاب کہف، اصحاب کہف کا ختم شریف کرنا کیسا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اصحاب کہف کے ناموں کو بطور  تعویذ استعمال کرناتو  بزرگوں کے مجربات میں سے ہے اور یہ عمل جائز ہے،البتہ ختم اصحاب کہف سے سائل کی کیا مراد ہے؟اس کا طریقہ بتا کر حکم معلوم کیا جاسکتا ہے۔

تفسیر نیشاپوری میں ہے:

"عن ابن عباس: أن ‌أسماء ‌أصحاب الكهف تصلح للطلب والهرب وإطفاء الحريق تكتب في خرقة ويرمى بها في وسط النار، ولبكاء الطفل تكتب وتوضع تحت رأسه في المهد، وللحرث تكتب على القرطاس وترفع على خشب منصوب في وسط الزرع، وللضربان وللحمى المثلثة والصداع والغنى والجاه، والدخول على السلاطين تشد على الفخذ اليمنى، ولعسر الولادة تشد على فخذها الأيسر، ولحفظ المال والركوب في البحار والنجاة من القتل."

(سورۃ الکہف،ج:4،ص:412،ط:دار الکتب العلمیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100873

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں