بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اصحابِ سبت کا واقعہ


سوال

اصحاب السبت کون تھے اور ان کے واقعہ کی تفصیل کیا ہے؟ 

جواب

اصحابِ سبت (ہفتہ کے دن تجاوز کرنے والے لوگ) کا ذکر سورۃ البقرۃ آیت نمبر پینسٹھ میں آیا ہے، جو درجہ ذیل ہے:

"وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ الَّذِينَ اعْتَدَوْا مِنكُمْ فِي السَّبْتِ فَقُلْنَا لَهُمْ كُونُوا قِرَدَةً خَاسِئِينَ." ﴿البقرة: ٦٥﴾

ترجمہ :" اور تم جانتے ہی ہو ان لوگوں کا حال جنہوں نے تم میں سے (شرع سے) تجاوز کیا تھا دربارہ (اس حکم کے جو) یوم ہفتہ کے (متعلق تھا) سو ہم نے ان کو کہہ دیا کہ تم بندر ذلیل بن جاؤ۔ "

(سورۃ البقرۃ، رقم الآیۃ:65، ترجمہ: بیان القرآن للتھانویؒ)

 یہ واقعہ  بنی اسرائیل کا حضرت داؤد علیہ السلام کے زمانے میں ہوا بنی اسرائیل کے لیے ہفتہ کا دن معظم اور عبادت کے لیے مقرر تھا اور مچھلی کا شکار بھی اس روز ممنوع تھا یہ لوگ سمندر کے کنارے آباد تھے اور مچھلی کے شوقین تھے اس حکم کو نہ مانا اور شکار کیا اس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسخ صورت کا عذاب نازل ہوا تین دن کے بعد وہ سب مرگئے، اس واقعہ کو دیکھنے اور سننے والے دو قسم کے لوگ تھے فرمان بردار و نافرمان تو نافرمانوں کے لیے تو یہ واقعہ نافرمانی سے توبہ کرانے والا تھا اس لیے اس کو نکال فرمایا اور فرمان برداروں کو یہ واقعہ فرمان برداری پر قائم رکھنے والا تھا اس کو موعظۃ فرمایا۔

(ماخوذ از معارف القرآن لمفتی محمد شفیع رحمہ اللہ، رقم الآیۃ:65، ج:1، ص:242، ط:مکتبہ معارف القرآن)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502101127

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں