بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عصر اور عشاء کی چار رکعت سنت غیر مؤکدہ پڑھنے کا طریقہ


سوال

عصر اور عشا کی پہلی چار چار سنتیں جو کہ غیر موکدہ ہیں، ان کو ایک سلام سے بھی پڑھا جا سکتا ہے،یعنی دو رکعت کے بعد سلام پھیرنے کی بجاۓ تیسری رکعت  ثناء سے شروع کر دی جاۓ، اس کا بیان ہم حنفیوں کی کس کتاب میں ہے،اور اگر حدیث میں بھی ہے تو ازراہ کرم حوالہ دیں۔‎‎

جواب

واضح رہے کہ  سنتِ غیر مؤکدہ  (جیسے عصر اور عشاء سے پہلے کی چار رکعات) میں افضل یہ ہے کے پہلے قعدہ میں بھی درود شریف اور دعا  پڑھ کر تیسری رکعت کے لیے اٹھا جائے، اور پھر تیسری رکعت کا آغاز بھی ثنا اور تعوذ و تسمیہ سے کیاجائے، تاہم اگر کسی نے ایسے نہ کیا تو بھی سنتِ غیر مؤکدہ ادا ہوجائیں گی۔ 

فتاویٰ شامی میں ہے:

"ولا يصلى ‌على ‌النبي - صلى الله عليه وسلم - في القعدة الأولى في الأربع قبل ‌الظهر والجمعة وبعدها) ولو صلى ناسيا فعليه السهو، وقيل لا شمني (ولا يستفتح إذا قام إلى الثالثة منها) لأنها لتأكدها أشبهت الفريضة (وفي البواقي من ذوات الأربع يصلي ‌على ‌النبي) - صلى الله عليه وسلم - (ويستفتح) ويتعوذ."

(کتاب الصلوٰۃ، باب الوتر والنوافل، ج:2، ص:16، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100769

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں