بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 رمضان 1446ھ 28 مارچ 2025 ء

دارالافتاء

 

’’اَسَاوِر‘‘ نام رکھنا


سوال

میری بیٹی کا نام اساورا ہے معنی اور تلفظ کے اعتبار سے یہ نام کیسا ہے؟

جواب

’’اَسَاوِر‘‘عربی زبان کا لفظ ہے، جو کہ ’’سِوار‘‘کی  جمع ہے ، جس کے معنی کنگن کے ہیں، نيز اس كے آخر ميں الف كا اضافہ درست  نہیں ہے۔   یہ نام اگرچہ رکھا جاسکتا ہے، تاہم بہتر  ہے کہ یہ نام رکھنے کی بجائے صحابیات کے ناموں پر نام رکھا جائے تاکہ اس کی برکت بھی ہو۔

 المعجم الوسيط ميں هے:

"السِّوَارُ : حِلْيَةٌ من الذهب مستديرةٌ كالحلقة تُلْبَسُ.
في المِعْصمِ أو الزَّنْد. والجمع : أَسْوِرَةٌ، وأَساوِرُ ."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409101030

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں