بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عصر کی نماز مغرب کی اذان سے 5 منٹ پہلے پڑھنے کا حکم


سوال

اگر عصر کی نماز ایسے وقت میں ادا کی جب مغرب کی اذان ہونے میں5 یا 3 منٹ باقی ہیں تو وہ نماز ادا ہوگی یا قضا؟

جواب

اگر کوئی شخص عصر کی نماز ایسے وقت ادا کرے جب مغرب  کی نماز کا وقت داخل ہونے میں 5 یا 3 منٹ باقی ہوں تو ایسے شخص کی نماز  ادا کہلائے گی، قضا  نہیں کہلائے گی، لیکن عصر کی نماز میں اتنی تاخیر کرنا مکروہِ تحریمی ہے۔

مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (ص: 76):

"ويصح أداء ما وجب فيها" أي الأوقات الثلاثة لكن "مع الكراهة" .......  "كما صح عصر اليوم" بأدائه "عند الغروب" لبقاء سببه وهو الجزء المتصل به الأداء من الوقت "مع الكراهة" للتأخير المنهي عنه لا لذات الوقت."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205201526

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں