بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عصر میں پانچ رکعات پڑھانا


سوال

ہماری مسجد کے امام صاحب نے عصر کی نماز کی پانچ رکعات پڑھا دیں اور اخیر میں سجدہ سہو بھی کیا، جب میں نے امام مسجد سے کہا کہ پانچ رکعات نہیں ہوتیں، آپ لوگ دوبارہ نماز پڑھیں، تو وہ کہتے ہیں کہ میں نے سجدہ سہو کرلیا ہے لہذا نماز ہوگئی ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر امام صاحب نے قعدہ اخیرہ کرلیا تھا اور زائد رکعت کے بعد سجدہ سہو بھی کرلیا تھا تو نماز ہوگئی ہے، دہرانے کی ضرورت نہیں۔ اور اگر قعدہ اخیرہ کئے بغیر پانچویں رکعت پڑھ لی تو اس صورت میں نماز فاسد ہوگئی تھی، سجدہ سہو سے اس کی تلافی نہیں ہوگی، نماز دہرانی پڑے گی۔


فتوی نمبر : 143101200653

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں