بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عصر کی فرض سے پہلے نفلی نماز پڑھنا


سوال

کیا عصر  کے وقت میں فرض نماز پڑھنے سے پہلے نوافل یا صلاۃ  التسبیح پڑھ  سکتے ہیں؛ کیوں کہ عصر کا وقت آج کل بھی تقریبًا دو پونے دو گھنٹے  تک رہتا ہے؟

جواب

عصر  کی فرض نماز ادا کرنے سے پہلے نوافل یا صلاۃ  التسبیح  پڑھ  سکتے ہیں، لیکن صلاۃ التسبیح کی ادائیگی کی وجہ سے فرض کی ادائیگی میں اتنی تاخیر کرنا درست نہیں ہوگا کہ سورج زرد پڑجائے۔

الفتاوى الهندية (1/ 52):

"ثلاث ساعات لاتجوز فيها المكتوبة ولا صلاة الجنازة ولا سجدة التلاوة: إذا طلعت الشمس حتى ترتفع، وعند الانتصاف إلى أن تزول، وعند احمرارها إلى أن يغيب إلا عصر يومه ذلك؛ فإنه يجوز أداؤه عند الغروب، هكذا في فتاوى قاضي خان. قال الشيخ الإمام أبو بكر محمد بن الفضل: ما دام الإنسان يقدر على النظر إلى قرص الشمس فهي في الطلوع، كذا في الخلاصة ... تسعة أوقات يكره فيها النوافل وما في معناها لا الفرائض، هكذا في النهاية والكفاية. فيجوز فيها قضاء الفائتة وصلاة الجنازة وسجدة التلاوة، كذا في فتاوى قاضي خان ...  ومنها ما بعد صلاة العصر قبل التغير، هكذا في النهاية والكفاية".

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144208200255

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں