بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عصر کی فرض نماز کے بعد سنتیں ادا کرنا


سوال

عصر کی  فرض نماز کے بعد اسی عصر کی سنت پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

عصر کی نماز کے فرض پڑھنے سے پہلے تو نفل اور قضا ہر طرح کی نماز پڑھ سکتے ہیں، البتہ عصر کی فرض نماز  پڑھنے کے بعد قضا نماز تو پڑھی جاسکتی ہے، لیکن نفل نماز ،چاہے اسی دن کی عصر کی سنتیں کیوں نہ ہوں، پڑھنا جائز نہیں ہوگا، سورج غروب ہونے  کا وقت قریب آنے پر ( یعنی جب سورج  کی تیزی ماند پڑجائے) صرف اسی دن کی عصر کی نماز جائز ہوگی، اس کے علاوہ نہ نفل پڑھنا جائز ہوگی اور نہ قضا نماز پڑھنا جائز ہوگا۔

الفتاوى الهندية (1/ 52):

'' ثلاث ساعات لا تجوز فيها المكتوبة ولا صلاة الجنازة ولا سجدة التلاوة: إذا طلعت الشمس حتى ترتفع، وعند الانتصاف إلى أن تزول، وعند احمرارها إلى أن يغيب إلا عصر يومه ذلك؛ فإنه يجوز أداؤه عند الغروب. هكذا في فتاوى قاضي خان۔ قال الشيخ الإمام أبو بكر محمد بن الفضل: ما دام الإنسان يقدر على النظر إلى قرص الشمس فهي في الطلوع. كذا في الخلاصة ۔۔۔ تسعة أوقات يكره فيها النوافل وما في معناها لا الفرائض. هكذا في النهاية والكفاية۔ فيجوز فيها قضاء الفائتة وصلاة الجنازة وسجدة التلاوة. كذا في فتاوى قاضي خان. ۔۔۔ ومنها ما بعد صلاة العصر قبل التغير. هكذا في النهاية والكفاية''۔

مراقي الفلاح بإمداد الفتاح شرح نور الإيضاح ونجاة الأرواح - (1 / 121):

( و ) يكره التنفل ( بعد صلاة ) فرض ( العصر ) وإن لم تتغير الشمس لقوله عليه السلام: " لا صلاة بعد صلاة العصر حتى تغرب الشمس ولا صلا بعد صلاة الفجر حتى تطلع الشمس " رواه الشيخان والنهي بمعنى في غير الوقت وهو جعل الوقت كالمشغول فيه بفرض الوقت حكما وهو أفضل من النفل الحقيقي فلا يظهر في حق فرض يقضيه وهو المفاد بمفهوم المتن۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200463

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں