آریان نام کیسا ہے؟ رکھنا چاہیے یا نہیں؟
لفظ "آریان کا اردو ، عربی اور فارسی لغت میں کوئی معروف معنی نہیں ہے، اس لفظ کے قریب قریب لفظ "آریہ" اردو لغت میں استعمال ہوتا ہے جس کے ایک معنی بزرگ اور معزز کے ہیں اور دوسرا معنی ایک قدیم قوم کا نام ہے، اسی طرح فارسی لغت میں "آرین" استعمال ہوتا ہے جس کا معنی آریہ قوم کی طرف نسبت کے ہیں،لہذا "آریان" نام نہ رکھا جائے بلکہ اس کے بجائے کسی صحابی کے نام کا انتخاب کر لیا جائے۔
فیروز اللغات (فارسی اردو) میں ہے:
"آرین: آریائی نسل۔"
(ص نمبر ۹،فیروز سنز)
فرہنگ آصفیہ میں ہے:
"آریا: ۱) ایرین : وہ قوم جسکی بولی سنکسرت تھی۔ ۲) ایرین زبان۔"
(ج نمبر ۱، ص نمبر ۱۴۹،مکبتہ حسن سہیل لمیٹڈ)
فیروز اللغات میں ہے:
"آریہ: بزرگ ، معزز،قدیم قول جس کی نسل کے لوگ پاکستان ،ہندوستان،ایران اور یورپ میں آباد ہیں۔"
(ص نمبر ۱۷،فیروز سنز)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144307102276
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن