بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ارویٰ نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

ہم اپنی بھتیجی کا نام  "ارویٰ زینب"  رکھنا چاہ رہے ہیں،  کیا یہ درست نام ہے؟

جواب

جی ہاں! اروی زینب نام رکھنا درست ہے۔ کئی صحابیات کا اسم گرامی’’ اروی‘‘ تھا:

1)  أروى بنت أنيس، 2) أروى بنت الحارث بن عبد المطلب الهاشمية، 3) أروى بنت ربيعة بن الحارثبن عبد المطلب الهاشمي،  4) أروى بنت أبي العاص،  5) أروى بنت عبد المطلب، 6) أروى بنت عميس،   7) أروى بنت كريز ، 8) أروى بنت المقوّم بن عبد المطلب الهاشمية، ابنة عم رسول اللَّه صلّى اللَّه عليه وسلّم۔

دیکھئے (الإصابة في تمييز الصحابة:كتاب النساء، حرف الألف (8/ 7، 8، 9)، ط. دار الكتب العلمية - بيروت، الطبعة  الأولى : 1415 هـ)

اسی طرح کئی صحابیات رضی اللہ عنہن کا نام زینب تھا، ان میں سے رسول اللہ ﷺ کی دو اَزواج مطہرات، ایک صاحبزادی  اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی اہلیہ بھی ہیں۔

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144406101733

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں