بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اروی اور حلیمہ میں سے کون سا نام رکھنا بہتر ہے؟


سوال

بیٹی کا نام حلیمہ یا اَرویٰ میں سے کون سا نام رکھنا زیادہ بہتر ہے؟

جواب

"أَرْوىٰ" (Arwa)(ہمزہ پر زبر، راء پر جزم اور واو پر کھڑے زبر کے ساتھ)     کا معنیٰ ہے: خوب رو۔

’’ارویٰ‘‘ رسول اللہ  ﷺ  کی پھوپھی اور  حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی والدہ کا اور کئی صحابیات رضی اللہ عنہن کا نام تھا، اس نسبت سے یہ اچھا نام ہے۔

"حَلِیْمَہ" رسول اللہ  ﷺ  کی رضاعی والدہ کا نام ہے، اس کا معنی  ہے برد بار ،یہ نام رکھنا باعثِ برکت ہے۔

یہ دونوں نام معنی اور نسبت کے اعتبار سے اچھے ہیں،آپ کو جو نام پسند ہو وہ رکھ لیں ۔

زاد المعاد میں ہے:

"وأما عماته، فصفية أم الزبير بن العوام، وعاتكة، وبرة، وأروى، وأميمة، وأم حكيم البيضاء. أسلم منهن صفية، واختلف في إسلام عاتكة وأروى، وصحح بعضهم إسلام أروى."

(فصل فی عماتہ،ج:1 ،ص: 102،ط: الرسالۃ)

الإصابة في تمييز الصحابة ميں ہے :

"حليمة السعدية:مرضعة النبيّ صلى الله عليه وسلم، هي بنت أبي ذؤيب، واسمه عبد اللَّه بن الحارث بن شجنة، ...قال أبو عمر: أرضعت النّبي صلى الله عليه وسلم، ورأت له برهانا تركنا ذكره لشهرته، وروى زيد بن أسلم، عن عطاء بن يسار، قال: جاءت حليمة ابنة عبد اللَّه أمّ النبي صلى الله عليه وسلم من الرضاعة إلى رسول اللَّه صلى الله عليه وسلم، فقام إليها وبسط لها رداءه، فجلست عليه. وروى عنها عبد اللَّه بن جعفر."

(حليمة السعدية، ج:8، ص: 87، ط: العلية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144501101137

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں