بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اروی اور عروی نام رکھنا


سوال

لفظ عروہ اور ارویٰ ان دونوں الفاظ کے معنی اور مناسبت کیا ہے؟ تفصیل چاہیے، نیز اپنی بیٹی کے لیے اِن میں سےکون سا نام درست رہے گا؟

جواب

عُرْوَه  کے معنی ہیں:  قابلِ اعتماد چیز ، حلقہ، ذریعہ اتحاد؛ لہذا  اس معنی کے اعتبار سے "عروہ" نام رکھنا درست ہے۔ اس کے علاوہ عروہ صحابی رضی اللہ عنہ کا بھی نام ہے۔

اَرْوىٰ کا معنیٰ ہے: خوب رو۔  حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی والدہ کا اور کئی صحابیات رضی اللہ عنہن کا نام  ارویٰ تھا، اس نسبت سے اچھا نام ہے، رکھ سکتے ہیں۔

المغرب فی تعریف المعرب میں ہے:

"(ع ر و) : (‌العروة) عروة القميص والكوز والدلو ويستعار لما يوثق به ويعول عليه (منها) ‌العروة من الكلأ لبقية تبقى منه بعد يبس النبات لأن الماشية تتعلق بها فتكون عصمة لها ولهذا تسمى علقة."

(باب العین المہملۃ، العین مع الراء المہملۃ، صفحہ:313، طبع: دار الکتاب العربی)

دستور العلماء میں ہے:

"عثمان: من العثم وهو العظم المكسور. وله معان آخر في القاموس والألف والنون فيه مزيدتان هو علم الخليفة الثالث من الخلفاء الراشدين رضي الله تعالى عنهم أجمعين. وهو عثمان بن عفان بن أبي العاص بن أمية بن عبد شمس بن عبد مناف. وأمه رضي الله تعالى عنه ‌أروى بنت كريز بن ربيعة."

(باب العین مع الثاء، جلد:4، صفحہ: 82، طبع: دار الکتب العلمیہ)

اسد الغابۃ میں ہے:

"‌أروى ‌بنت ‌عبد ‌المطلب

(ب ع) ‌أروى ‌بنت ‌عبد ‌المطلب بن هاشم بن عبد مناف القرشية الهاشمية، عمة رسول الله صلى الله عليه وسلم فأما ابن إسحاق ومن وافقه فقالوا: لم يسلم من عمات النبي- صلى الله عليه وسلم- غير صفية أم الزبير، وقال غير هؤلاء: أسلم من عمات النبي- صلى الله عليه وسلم- صفية وأروى."

(کتاب النساء، جلد:6، صفحہ:7، طبع: دار الفکر، بیروت)

العین میں ہے:

"روي: الرواء: حسن المنظر في البهاء والجمال."

(باب الراء، جلد:8، صفحہ: 311، طبع: مكتبة الهلال)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407100378

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں