بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سونے چاندی کے علاوہ دھاتوں کی انگوٹھی پہن کر نماز پڑھنے سے متعلق سابقہ فتوی کی تصدیق


سوال

آرٹیفیشل زیور پہن کر نماز پڑھنا

سوال : 

لڑکی کے لیے آرٹیفیشل زیور پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے؟

جواب :

عورت انگوٹھی صرف سونے یا چاندی کی استعمال کر سکتی ہے، آرٹیفیشل انگوٹھی کا استعمال عورت کے لیے بھی جائز نہیں ہے۔ دیگر آرٹیفیشل زیورات کا استعمال عورت کے لیے جائز ہے۔ یہ حکم نماز کی حالت اور نماز کے علاوہ حالت، دونوں کے لیے ہے۔ نیز اگر آرٹیفیشل انگوٹھی پہن کر نماز پڑھی ہو، تو وہ نماز کراہت کے ساتھ ادا ہوگئی۔ فقط واللہ اعلم 

فتوی نمبر : 144203200731

کیا اس فتوی سے رجوع ہوچکا ہے؟

جواب

سونے اور چاندی کے علاوہ دیگر دھاتوں   کی انگوٹھی پہننا مرد اور عورت دونوں کے لیے  مکروہ  ہے، اور اس مکروہ کے ارتکاب کرتے ہوئے جو نماز پڑھی جائے اس میں اسی خارجی کراہت کی وجہ سے کراہت آئے گی۔ 

لہذا مذکورہ بالا فتویٰ درست ہے ۔ فقط واللہ اعلم

تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ فرمائیں :

سونے اور چاندی کے علاوہ کسی اور دھات کی بنی انگوٹھی پہننا

 


فتوی نمبر : 144207200894

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں