بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

artificial انگوٹھی کا پہننا


سوال

چاندی کی انگوٹھی پہننے کے بارے میں کیا حکم ہے، اس کو پہن کر نماز ہوجاتی ہے؟ اور artificial انگوٹھی کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب

1: عورت  چاندی کی انگوٹھی استعمال کر سکتی ہے،اور اس کو پہن کر نماز پڑھنا بھی جائز ہے۔البتہ عورتوں کے لیے  آرٹیفیشل انگوٹھی کا استعمال جائز نہیں ہے، عورت کے لیے صرف سونے چاندی کی انگوٹھی پہننا جائزہے،  انگوٹھی کے علاوہ دیگر آرٹیفیشل زیورات استعمال کر سکتی ہے۔

ایک حدیث میں خالص لوہے کی انگوٹھی پہننے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شدید نکیر کرتے ہوئے فرمایا: کیا ہوا کہ تم میں سے بتوں کی بو آرہی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200587

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں