بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آرٹیفیشل انگوٹھی، آرٹیفیشل بریسلیٹ اور آرٹیفیشل بالیاں پہن کر نماز پڑھنے کاحکم


سوال

 اگر عورت آرٹیفیشل انگھوٹی پہن کر نماز پڑھے تو کیا نماز نہیں ہوگی ؟اور نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ لوٹانی پڑے گی ،اور آرٹیفیشل بریسلیٹ وغیرہ اور بالیوں پر بھی بتائیے؟

جواب

 عورت انگوٹھی صرف سونے یا چاندی کی استعمال کر سکتی ہے، آرٹیفیشل انگوٹھی کا استعمال درست نہیں ہے، دیگر آرٹیفیشل زیورات  یعنی  آرٹیفیشل بریسلیٹ اورآرٹیفیشل بالیاں عورت استعمال کر سکتی ہے، آرٹیفیشل انگوٹھی یا بالیاں یا دیگر زیورات پہن کر نماز پڑھے گی تو نماز  دا ہوجائے گی۔لیکن آرٹیفیشل انگوٹھی کے  استعمال  کی وجہ سے گناہ گار ہوگی۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"وفي الخجندي التختم بالحديد والصفر والنحاس والرصاص مكروه للرجال والنساء جميعا."

(کتاب الکراہیۃ،5 /335،ط:دار الفکر)

فتاویٰ شامی  میں ہے:

"وفي الجوهرة: التختم بالحدید والصفر والنحاس والرصاص مکروه للرجال والنساء اهـ".

(رد المحتار علیٰ الدرالمختار،کتاب الحظروالاباحۃ ،6/ 359و360 ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408100913

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں