بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ارطبان/ ارکوان نام رکھنے کا حکم


سوال

 میں ان دو ناموں کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں کہ درجِ ذیل نام  صحابہ کے نام ہیں یا نہیں؟ اگر ایسا ہے تو براہِ کرم  مجھے اس کا مطلب بھی بتا دیں،  کیا میں یہ نام اپنے بچے کو رکھ سکتا ہوں: 

1: أرطبان(Artaban)

2: أركوان(Arkawan)

جواب

1: اَرطَبَان نام کا معنیٰ ہے: کھجوروں کا پک جانا۔ (قاموس الوحید، المادّۃ: ر/ط/ب، ص:635، ط:ادارالاسلامیات)

ارطبان مزنی صحابی کا نام ہے، لہذا بچے کا نام ارطبان رکھنا نہ صرف جائز ہے بلکہ باعث برکت وفضیلت بھی ہے۔

2: اَرکَوَان نام کا معنی ہے:گاؤں کا مکھیا۔ ( قاموس الوحید، المادّۃ:ر/ ک/ن، ص:666، ط:ادارالاسلامیات)

یہ نام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے ناموں میں نہیں ملا۔

الاصابۃ فی تمییز الصحابہ لابن حجر العسقلانی میں ہے:

"أرطبان المزني مولاهم جد عبد الله بن عون، مخضرم، له إدراك. أسلم في عهد عمر.

روى الخطيب، من طريق أزهر بن سعد، عن ابن عون، عن أبيه، عن جده، قال: أتيت عمر بصدقة مالي، فقال: بارك الله لك في مالك، قلت: وفي أهلي، قال: وفي أهلك. انتهى.

ولا يكون في زمن عمر من له أهل إلا من يكون له إدراك.

وقال أبو خليفة: حدثنا الوليد بن هشام، حدثنا أبي، عن ابن عون، عن أبيه، عن أرطبان جده، قال: كنت شماسا في بيعة غسان، فوقعت في السهم لعبد الله بن درة المزني."

(الهمزۃ بعدہا الطاء، ج:1، ص:335، ط:دارالکتب العلمیة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406100125

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں