لڑکے کے لیے "عرشمان" نام رکھنا کیسا ہے؟
عرش: عربی زبان کا لفظ ہے، اردو اور فارسی میں بھی مستعمل ہے، اس کے معنی : چھت، تخت، آسمان، آٹھواں آسمان وغیرہ کے آتے ہیں۔
مان : سنسکرت اور اردو زبان کا لفظ ہے، اس کے معنی : گھمنڈ، غرور، تکبر ، نخوت (2) عزت ، قدر، منزلت (3) خاطر تواضع، آؤ بھگت کے آتے ہیں۔ (فیروزاللغات)
یہ لفط ناموں کے لیے غیر مانوس اور معنی کے اعتبار سے اچھا نہیں ہے، اس لیے اس کے بجائے بچوں کے نام انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین اور صلحاء امت رحمہم اللہ کے ناموں پر یا کوئی اچھا بامعنی نام رکھنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144207200358
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن