بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ارشان نام رکھنا کیسا ہے


سوال

اَرْشان نام رکھنا کیسا ہے اور اس نام کے معنی کیا آتے ہیں؟

جواب

ارشان کو اگر را کے سکون کےساتھ پڑھا جائے تو  اسکا معنی ہوگا آنسو یا خون کا ٹپکنا(حسن اللغات فارسی،ص:432،ط:اورینٹل بک سوسائٹی گنپت روڈ لاہور)

اور اگر را پر کسرہ پڑھا جائے تو اسکا معنی ہوگا بہت زیادہ  سمجھدار۔اور  یہ نام اردشیر دوم کے بیٹے کانام تھا جو کہ ایرانی بادشاہوں میں سے ایک بادشاہ  تھا،(لغات فارسی،ص:32،ط:دار عمر فاروق حضرو)

بصورت مسئولہ مذکورہ نام را کے سکون کےساتھ نامناسب معنی کی وجہ سے نہ رکھاجائے، بلکہ  جدت پسندی کی طرف مائل ہوئے بغیر کوئی اچھا سا  مناسب معنی والا نام یا انبیاء ،صحابہ،صلحاء میں سے کسی کا نام پسند کرکے  رکھاجائے،فقط والله اعلم

 


فتوی نمبر : 144109203330

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں