بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ارشن نام رکھنا کیسا ہے


سوال

"ارشن" نام رکھنا کیسا ہے اور اس نام کے معنی کیا آتے ہیں؟

جواب

"ارشن" فارسی زبان کا لفظ ہے،"ہمزہ "کے فتحہ،"را"کے سکون اور "شین" کے فتحہ کے ساتھ پڑھا جاتا ہے،لغت میں اس کا معنی گھوڑا اور بادل کے آتے ہیں،بادل کے پہلو سے یہ نام رکھا جاسکتا ہے۔تاہم ہندوانہ نام سے مشابہ معلوم ہوتا ہے اس لیے نہ رکھنا بہتر ہے۔

"لغت نامہ ہذا" میں ہے:

"ارشن-[اَ شَ](ص اوستائی)اسب نر."

(ج:5،ص:1800،ط:چاپخانة مؤسسة انتشارات وچاپ دانشگا، تهران)

وفیہ ایضاً:

"ارشن -[اَ شَ](ت.اِ) در دشت قبچاق بمعنی ابراست (فرھنک شعوری)."

(ج:5،ص:1800،ط:چاپخانة مؤسسة انتشارات وچاپ دانشگا، تهران)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144406102268

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں