بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عرشمان اور ارشمان میں فرق


سوال

عرشمان اور ارشمان میں کوئی فرق ہے ؟

جواب

عرشمان نام دو لفظوں کا مجموعہ ہے، عرش عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی شاہی تخت/ چھ/ رئیس/ سردار/ ایسا مکان جس میں سایہ لیا جائے وغیرہ کے آتے ہیں،اسی طرح  ارشمان  بھی دو لفظوں کا مجموعہ ہے: ارش عربی زبان کالفظ ہے جس کے معنی  زخم/ زخم کی دیت /تاون   کےآتے ہیں ،  نیز ان دونوں الفاظ میں موجود "مان "کے بھی مختلف معانی ہیں، جیسے: گھمنڈ، غرور، تکبر، آؤ بھگت، منزلت ۔

مذکورہ ناموں میں فرق ہے اور مذکورہ دونوں ناموں میں سے کوئی نام نہ رکھا جائے۔ بلکہ صحابہ یا   صحابیات رضوان اللہ علیھم اجمعین  کے اسماء میں سے کسی نام کا انتخاب کر لیا جائے، یا عمدہ معانی کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے، یا ناموں کے حوالے سے راہ نمائی کے  لیے ہماری ویب سائٹ پر موجود  اسلامی  نام کا انتخاب کرکے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
القاموس الوحید میں ہے :

"العرش : ملک ،بادشاہت ،تخت شاہی ،تخت سلطان ۔"

وفیہ  ایضا:

"ارش :لڑنا ،زخمی کرنا ،کسی کی دیت ادا کرنا ، زخم کا تاوان دینا ،رشوت دینا۔"

(ص:1065/119،ادارہ الاسلامیات)

فیروز اللغات میں ہے :

"مان : گھمنڈ، غرور، تکبر، نخوت، کبر  ، عزت، قدر، منزلت ،خاطر تواضع، آؤ بھگت۔"

(ص:1248،فیروز سنز)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144407100446

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں