ارسم یا ارصم نام رکھنا کیسا ہے؟
ارسم: رسم یرسم رسما ورسمانًا سے ہے، جس کے معنی ہے، خوش رفتار ہونا ، اچھی چال چلنا۔ (القاموس الوحید: مادۃ رسم (ص:624)، ط. دار الاشاعت )
ارصم: رصم سے ہے، علامہ جوہری کہتا ہے کہ یہ ایک مہمل ، بے معنی لفظ ہے۔ اور ابن الاعرابی کہتا ہے کہ: اس کا معني ہے تنگ گھاٹی میں داخل ہونا۔
لہذا ارصم نام رکھنا مناسب نہیں، اور ارسم نام رکھنا جائز ہے۔
تاج العروس میں ہے:
"(الرصم، محركة) والصاد مهملة، أهمله الجوهري. وقال ابن الأعرابي: هو (الدخول في الشعب الضيق)".
(تاج العروس: مادة ر، ص، م (32/ 261)، ط. دار الهداية)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144405101959
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن