بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ارسا نام رکھنا


سوال

 میری بیٹی کا نام ارسا ہے، نیٹ سے سرچ کیا تھا، اس کا معنی  دہنک یا سات رنگوں کی روشنی ہے، کیا یہ نام رکھنا ٹھیک ہے؟

جواب

’’ارسا‘‘ نام کا مذکورہ معنی ہمیں نہیں ملا، البتہ عربی لغت میں ’’ارساء‘‘ ہمزہ کے زیر کے ساتھ، اس کا معنی ہے ’’رسوخ‘‘ اور ’’ثبوت‘‘، اس معنی کو مد نظر رکھتے ہوئے ’’ارساء‘‘ نام رکھنا درست ہے۔

تاج العروس میں ہے:

"‌‌(و ( {رسا) الشيء} يرسو ( {رسوا) ، بالفتح، (} ورسوا) كعلو: (ثبت، {كأرسى) } ‌إرساء.

(و) {رست (السفينة) } ترسو {رسوا} ورسوا: أي (وقفت على البحر) ، كذا في النسخ والصواب اللنجر، كما هو نص الصحاح."

(ج: 38، ص: 150، ط: دار إحياء التراث العربي)

الجامع الکبیر للسیوطی میں ہے:

 "أول ما ينحل الرجل ولده اسمه ‌فليحسن ‌اسمه."

ترجمہ:"آدمی اپنے بچے کو سب سے پہلا تحفہ نام کا دیتا ہے،اس ليے چاہیے کہ اس کا اچھا نام رکھے۔"

(كتاب الهمزة، الهمزة مع الواو، ج: 3، ص: 266، ط: الأزهر الشريف القاهرة)

سننِ ابی داؤد میں ہے:

"عن ‌أبي الدرداء قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إنكم تدعون يوم القيامة ‌بأسمائكم وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم»."

ترجمہ:"قیامت کے دن تم اپنے اور اپنے آباء کے ناموں کے سا تھ پکارے جاؤ گے، لہذا تم اچھے نام رکھا کرو ۔"

(كتاب الأدب،‌‌ باب في تغيير الأسماء، ج: 4، ص: 442، ط: المطبعة الأنصارية)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144401100334

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں