میرے دادا کا انتقال1980ء میں ہوا تھا ، ان کی وراثت تقسیمِ نہیں ہوئی۔ اب میرے والد چاہتے ہیں کہ دادا کی میراث تقسیم کریں توحساب کس وقت کا ہوگا 1980 کا یا ابھی کا ؟
سائل کے دادا کی میراث کی تقسیم میں جائیداد کی تقسیم کے وقت کی قیمت کا اعتبار ہوگا، دادا کی وفات کے وقت جائیداد کی قیمت کا اعتبار نہیں ہوگا، فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144107201122
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن