بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ارمغان نام رکھنا


سوال

میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے بیٹے کا نام ارمغان رکھوں ،اس کے  کیا معنی ہیں اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"اَرْمُغَانْ" فارسی لفظ ہے، اس کے کئی معانی آتے ہیں، جیسے: تُحفہ، ہدیہ، سوغات، نذر، پیشکش، نئی چیز،انوکھی چیز، نادر چیز، ان معانوں کے اعتبار سے یہ نام رکھ سکتے ہیں۔

 فرہنگ آصفیہ میں ہے :

’’اَرْمُغَانْ ف اسم مذکر۔ تُحفہ، ہدیہ، سوغات، نذر، پیشکش، نئی چیز،انوکھی چیز، نادر چیز۔ــ‘‘

 (148/1، سنگ میل پبلیکیشنز، لاہور)

فیروز اللغات میں ہے :

’’ارمغان(اَر۔م۔غان)(ف۔ا۔مذ)تحفہ ۔ہدیہ ۔سوغات۔نذر۔پیشکش)(بضم ف بفتح ثالث دونوں صحیح ہیں)۔ـ‘‘

(ص:85ط:فیروز سنز لاہور)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409100473

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں