محمد ارشیان مستقیم نام رکھنا کیسا ہے؟ع کے ساتھ عرشیان تو نام نہیں رکھنا چاہیے کہ اس کا مطلب عرش کے فرشتے ہیں، لیکن "الف" کے ساتھ "ارشیان" نام ٹھیک ہے؟اور اس کا کیا مطلب ہے؟ ایک دوست نے کہا ہے کہ اس کا مطلب روشنی یا جنت ہے۔
"عرشیان" کے معنی ہیں عرش کا سامان اور مقرب فرشتے، یہ نام رکھنا درست نہیں ہے اور "ارشیان" کا معنی اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں تلاش کے باوجود نہیں مل سکا، لہٰذا یہ نام بھی نہ رکھا جائے، باقی بہتر یہ ہے لڑکو ں کے ناموں کا انتخاب صحابہ کرام، اولیاء کرام اور صلحاء کرام کے ناموں سے کیا جائے، تاکہ خیر و برکت کا باعث ہو۔
مشکاۃ المصابیح میں ہے:
"وعن أبي الدرداء قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم فأحسنوا أسمائكم» رواه أحمد وأبو داود."
(كتاب الآداب، ج:3، ص:1347، ط:المكتب الاسلامي)
شرح السنة میں ہے(12 / 336):
"ويكره التسمي بأسماء الملائكة مثل جبريل وميكائيل؛ لأن عمر ابن الخطاب رضي الله عنه قد كره ذلك، ولم يأتنا عن أحد من الصحابة ولا التابعين أنه سمى ولداً له باسم أحد منهم، هذا قول حميد بن زنجوية".
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144501100393
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن