بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ارحم نام رکھنے کا حکم


سوال

کیا میں ارحم نام رکھ سکتا ہوں؟   نیز میں نے ایک اور ویب سائٹ پہ دیکھا ہے کہ یہ نام ہندوؤں کا ہے، کیا یہ بات درست ہے؟

جواب

واضح رہے  کہ "ارحم" عربی زبان کا لفظ ہے، جوکہ رحم سے  اسم تفضیل کا صیغہ ہے، جس کے معنی بہت زیادہ مہربان، زیادہ رحم دل کے آتے ہیں، یہ   مشترکہ اسماء میں سے ہے،  یعنی  لفظ ارحم   اللہ کے علاوہ اور مخلوق کے لیے بھی اس کا  استعمال کیا گیا ہے، جیساکہ  رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم  نے   حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو  "ارحم امتی"  یعنی امت کا سب سے زیادہ رحیم شخص کہا ہے،  اسی طرح سے حضرت انسں بن مالک فرماتے ہیں کہ:  میں نے  آپ  صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے زیادہ کسی اور کو اپنے اہل وعیال پر رحم کرنے والا نہیں دیکھا، یہاں انہوں نے  آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لیے بھی  "ارحم" کا لفظ استعمال کیا  گیاہے،    جبکہ ارحم کا لفظ جب باری تعالی کے لیے استعمال  ہوتا ہے ، تو عموما  " ارحم الراحمین " استعمال ہوتا ہے، لہذا  "  ارحم"  نام رکھنا جائز ہے اور اس میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ہے، نیز یہ ہندوانہ نام نہیں ہے۔

قرآن مجید میں اللہ رب العزت نے حضرت ایوب، اور حضرت یوسف علیہما السلام  کا قول نقل کیا ہے، جس میں  دونوں انبیاء علیہم السلام نے باری تعالٰی کے لیے أرحم الراحمين  کا لفظ استعمال کیا ہے، اسی طرح سے  رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ سلام  نے بھی ارحم الراحمین  کا لفظ باری تعالی کے لئے استعمال فرمایا ہے۔

{وَأَيُّوْبَ إِذْ نَادٰى رَبَّه ٓأَنِّيْ مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِيْنَ}  [الأنبياء: 83]

{لَا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ، يَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ}  [يوسف: 92] 

السنة لابن أبي عاصم میں ہے:

" ٥٢٧ - حدثنا كثير بن عبيد الحذاء، ثنا عبد المجيد بن عبد العزيز بن أبي رواد، عن معمر، عن زيد بن أسلم، عن عطاء بن يسار، عن أبي سعيد، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «يوم القيامة يشفع النبيون، والملائكة، ويشفع المؤمنون، ويبقى أرحم الراحمين» ... الحديث."

  ( باب ذكر قول جهنم: هل من مزيد، حتى يضع ربنا تبارك وتعالى قدمه فيها، ١ / ٢٣٢، ط: المكتب الإسلامي - بيروت)

سنن الترمذي میں ہے:

"٣٧٩١ - حدثنا محمد بن بشار قال: حدثنا عبد الوهاب بن عبد المجيد الثقفي قال: حدثنا خالد الحذاء، عن أبي قلابة، عن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «أرحم أمتي بأمتي أبو بكر، وأشدهم في أمر الله عمر، وأصدقهم حياء عثمان، وأقرؤهم لكتاب الله أبي بن كعب، وأفرضهم زيد بن ثابت، وأعلمهم بالحلال والحرام معاذ بن جبل ألا وإن لكل أمة أمينا وإن أمين هذه الأمة أبو عبيدة بن الجراح» هذا حديث حسن صحيح" 

( أبواب المناقب، باب مناقب معاذ بن جبل، وزيد بن ثابت، وأبي، وأبي عبيدة بن الجراح رضي الله عنهم، ٥ / ٦٦٥، ط: شركة مكتبة ومطبعة مصطفى البابي الحلبي - مصر)

صحیح مسلم میں ہے:

" ٦٣ - (٢٣١٦) حدثنا ‌زهير بن حرب ‌ومحمد بن عبد الله بن نمير (واللفظ لزهير)، قالا: حدثنا ‌إسماعيل وهو ابن علية ، عن ‌أيوب ، عن ‌عمرو بن سعيد ، عن ‌أنس بن مالك قال: « ما رأيت أحدا كان أرحم بالعيال من رسول الله صلى الله عليه وسلم."

( كتاب الفضائل، باب رحمته صلى الله عليه وسلم الصبيان والعيال وتواضعه وفضل ذلك، ٧ / ٧٦، ط: دار الطباعة العامرة - تركيا)

رد المحتار علی الدر المختار میں ہے:

"(أحب الأسماء إلى الله تعالى عبد الله وعبد الرحمن) وجاز التسمية بعلي ورشيد من الأسماء المشتركة ويراد في حقنا غير ما يراد في حق الله تعالى لكن التسمية بغير ذلك في زماننا أولى لأن العوام يصغرونها عند النداء كذا في السراجية وفيها

(قوله وجاز التسمية بعلي إلخ) الذي في التتارخانية عن السراجية التسمية باسم يوجد في كتاب الله تعالى كالعلي والكبير والرشيد والبديع جائزة إلخ، ومثله في المنح عنها وظاهره الجواز ولو معرفا بأل."

( كتاب الحظر والإباحة، فصل في البيع، فرع: يكره إعطاء سائل المسجد إلا إذا لم يتخط رقاب الناس، ٦ / ٤١٧، ط: دار الفكر )

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144403101201

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں