سوال یہ پوچھنا ہے کہ کیا بچے کا نام" ارحم مالک" رکھ سکتے ہیں؟
واضح رہے كہ "ارحم" کا معنی ہے: زیادہ رحم دل۔
اور مالك كا معنی ہے:صاحب ملکیت، صاحب اقتدار، صاحب اختیار ، حاکم و بادشاہ ۔(القاموس الوحيد:ص:1581، ط:ادارہ اسلامیات)
لہذا" ارحم مالَك" نام كا مطلب ہو گا" زيادہ رحم دل حاکم یا زيادہ رحم دل بادشاه"، لہذا بچے کا نام ارحم مالک رکھنا درست هے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144503100341
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن