بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عریضہ علی نام رکھنا


سوال

میں اپنی بیٹی کا نام ”عریضہ علی“  رکھنا چاہتا ہوں،  کیا یہ نام بھی صحیح رہے گا،  معنی اور اچھائی سے بھی آگاہ کر دیجیے گا ؟

جواب

”عریضہ “کے معنی:  درخواست، خط ، دستاویز، پیش کردہ چیز، چوڑی چیز،  کے آتے ہیں،  یہ نام رکھنا جائز  تو ہوگا؛ لیکن اس کے بجائے  کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کے نام پر نام رکھ لیا جائے تو بہتر ہوگا۔ اگر  اسی وزن پر نام رکھنا ہو تو ”عفیفہ‘‘ یا اس وزن پر اچھے معنیٰ والا کوئی نام رکھ  لیا جائے  ، ”عفیفہ “  کے معنی : ”پاک دامن ( خاتون)“ کے آتے ہیں۔

نیز ، ہماری ویب سائٹ پر اچھے بامعنی نام موجو د ہیں،اس سے آپ نام  کا انتخاب کرسکتے ہیں،اس کا لنک درج ذیل ہے:

اسلامی نام

"العَرِيضَةُ : (معجم الوسيط) : 

العَرِيضَةُ : الصحيفةُ تُعرضُ بها حاجةٌ من الحاجاتِ. وعريضةُ الدَّعوى: صحيفةٌ يكتب المدَّعِى فيها ظُلامَته إِلى القاضي. والجمع : عرائض."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200732

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں