بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 شوال 1445ھ 09 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اریحہ نام رکھنا


سوال

میں نے بیٹی کا نام اریحہ رکھا ہے۔کوئی نیا اور اسلامی نام تجویز کریں ۔

جواب

تلاش کے باوجود عربی لغت میں اریحہ کا لفظ نہیں مل سکا، البتہ  ’’اریحا‘‘  نام کا ایک قدیم شہر  ملک شام  میں موجود ہے،اور یہ عبرانی زبان کا لفظ ہے، پس کسی لڑکی کا نام اریحہ یا اریحا، رکھنا مناسب نہیں۔ بہتر ہوگا کہ صحابیات رضوان اللہ علیہن کے اسماء میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیا جائے، یا  کوئی ایسا نام رکھا جائے جس کے معنی عمدہ ہوں، عمدہ معانی کے ناموں کے لیے دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیہ  کی  ویب سائٹ پر"اسلامی نام" کے عنوان کے تحت استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

معجم البلدان میں ہے:

"‌‌‌‌‌ أريحا:

بالفتح ثم الكسر، وياء ساكنة، والحاء مهملة، والقصر، وقد رواه بعضهم بالخاء المعجمة، لغة عبرانية: وهي مدينة الجبارين في الغور من أرض الأردن بالشام، بينها وبين بيت المقدس يوم للفارس في جبال صعبة المسلك، سميت فيما قيل بأريحا بن مالك بن أرفخشد بن سام بن نوح، عليه السلام۔"

(ج۱،ص۱۶۵،ط؛دار صادر۔بیروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100424

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں