اربد اور انیف نام رکھنا کیسا ہے؟
اَرْبَد:”ہمزہ“ کے فتحہ” راء“ کے سکون ” با“ کے فتحہ اور ”دال“ کے سکون کے ساتھ،اُنَیْف:ہمزہ کے ضمہ ،نون کے فتحہ اوریاء کے سکون کےساتھ،یہ دونوں بدری صحابہ کے نام ہیں ۔
یہ دونوں نام رکھنا درست اور باعث برکت ہیں ۔
الإصابة في تمييز الصحابةمیں ہے:
"أنيف بن جشم :بن عوذ اللَّه بن تيم بن إراش بن عامر بن حميلة القضاعيّ حليف الأنصار. ذكره ابن إسحاق فيمن شهد بدرا، قال ابن مندة: ليست له رواية."
(ج:1،ص: 288،ط:دار الكتب العلمية - بيروت)
وفيه ايضاً:
"أربد بن جبير،وقيل: ابن حمزة .وقيل: ابن حمير ، مصغرا مثقلا.وبهذا الأخير جزم ابن ماكولا. وأما الأول فرواه ابن مندة، من طريق جرير بن حازم عن ابن إسحاق، ذكره ابن إسحاق فيمن هاجر إلى الحبشة وإلى المدينة وفيمن شهد بدرا."
(ج:1،ص: 195،ط:دار الكتب العلمية - بيروت)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144604102519
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن